ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سنئیر بی جے پی لیڈر سشما سوراج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

سنئیر بی جے پی لیڈر سشما سوراج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

Wed, 07 Aug 2019 00:06:34    S.O. News Service

نئی دہلی 6/اگست (ایس او نیوز) سنئیر بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سشما سواراج  آج منگل شب کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں،وہ 67 سال کی تھی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑنے کے فوری بعد  دہلی کے ایمس میں لے جایا گیا  تھا، انہیں سیدھے ایمرجنسی وارڈمنتقل کیا گیا مگر  ڈاکٹروں کی  ٹیم  انہیں بچا نہیں سکی۔

اطلاع کے مطابق  ان کی طبیعت کافی دنوں سے خراب چل رہی تھی اور 10 دسمبر 2016 کو ایمس میں ان کی کڈنی ٹرانسپلینٹ  کی گئی تھی۔ بیماری کی وجہ سے سشما سوراج نے 2019 میں لوک سبھا انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا  تھا۔

سشما سوراج 2014 میں جہاں مرکزی وزیر خارجہ بنی تھیں وہیں انہیں دہلی کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔


Share: